عراق؛ الحشد الشعبی: داعش اب نہیں لوٹے گی

IQNA

عراق؛ الحشد الشعبی: داعش اب نہیں لوٹے گی

10:32 - July 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3503208
بین الاقوامی گروپ: عراقی رضا کار فورس نے اک بیان میں موصل میں داعش کی شکست کی خبر دیتے ہوے کہا ہے کہ دہشت گرد اب واپس نہیں آسکتے

عراق؛الحشد الشعبی: داعش اب نہیں لوٹے گی


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی اشنونا کے مطابق عراقی رضا کار فورسز «الحشد الشعبی» نے موصل میں داعش کی شکست کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ بدترین شکست کے بعد داعش اس قابل نہیں رہی کہ دوبارہ لوٹ سکے۔

الاعلام الحربی نے حشدالشعبی کے حوالے سے خبر میں نقل کیا ہے کہ داعش اور تکفیریوں سے جنگ مں ہزاروں رضاکار جان کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

بیان میں کہا ہے کہ رضاکاروں نے وقت کے فرعون «ابوبکر البغدادی» کی ناپاک فوج کو نابود کرکے اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔


موصل کا قدیم محلہ «مناره الحدباء و مسجد جامع النوری» آزاد ہوچکا ہے اور « [آیت الله] سیستانی» کے حکم پر نکلنے والے فورسز نے پاک سازی کا عمل شروع کردیا ہے۔

الشعبی کے ترجمان «أحمد الأسدی» نے کہا ہے کہ ہم نے صبر و استقامت اور قربانیوں کے بعد داعش کو شکست سے دوچار کرکے ثابت کردیا ہے کہ ہم اس مٹی کے لیے ہرقربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔


انکا کہنا تھا کہ داعش اس سخت شکست کو ہمیشہ یاد رکھے گی کہ کسطرح ذلت کے ساتھ وہ فرار ہوگیے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الشرقاط، الحویجه اور تلعفر کے علاقے بہت جلد آزاد کرایے جائیں گے۔

3613967

نظرات بینندگان
captcha