مستونگ: سی ٹی ڈی آپریشن کے دوران 4 تکفیری دہشتگرد ہلاک، 7 اہلکار زخمی

IQNA

مستونگ: سی ٹی ڈی آپریشن کے دوران 4 تکفیری دہشتگرد ہلاک، 7 اہلکار زخمی

11:06 - June 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3504732
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ کے قریب تیرامیل میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 4 شدت پسند ہلاک، 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔ دہشتگردوں کے راکٹ حملے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی

مستونگ: سی ٹی ڈی آپریشن کے دوران 4 تکفیری دہشتگرد ہلاک، 7 اہلکار زخمیایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق دشت کے علاقے تیرامیل میں واقع ایک مکان میں شدت پسند تنظیموں کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے آپریشن کیا۔ دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے علاقے میں داخل ہوتے ہی چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر 7 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ بکتر بند گاڑی کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ تاہم سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ میں انتہا پسند تکفیری تنظیموں کے 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔

دشتگردوں نے کارروائی کے دوران راکٹ بھی فائر کئے۔ ایک راکٹ قریبی مکان کو جا لگا جس سے ایک 4 سالہ بچہ جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر زخمی اہلکاروں اور خاتون کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق تیرامیل آپریشن مکمل کر کے سرچنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لشکر جھنگوی اور داعش حامی دیگر مذہبی شدت پسند تنظیموں نے فورسز کے خلاف کھلی جنگ شروع کررکھی ہیں اور اب تک متعدد اہلکار ان حملوں میں ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha