کوئٹہ: مسجد الہدی کے قریب دھماکہ، چار اہلکارشہید، بارہ زخمی

IQNA

کوئٹہ: مسجد الہدی کے قریب دھماکہ، چار اہلکارشہید، بارہ زخمی

10:37 - May 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3506118
بین الاقوامی گروپ- پولیس موبایل کے قریب دھماکا اسوقت ہوا جب تراویح کی نماز ادا کی جارہی تھی۔

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹائون بلاک ٹو الہدٰی مسجد کے نزدیک پولیس موبائل  کے قریب دھماکہ خیز مواد(آئی ای ڈی) کے پھٹنے سے چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ 

شہید ہونے والے اہلکاروں کے نام ذوالفقار، ایم اسحاق، غلام نبی اور مشتاق شاہ ہے۔ جبکہ زخمیوں میں پولیس وین ڈرائیوررحیم بخش، سعید ولد عرفان، عقیل احمد ولد ملک محمد اسماعیل، احمد سیال ولد عبدلجبار، عبدلجبار ولد عبدالغفار،صابر حسین ولد محمد اسلم بٹ، وارث ولد علی محمدکاکڑ، محمد قاسم ولد حضرت نور کاکڑ، کانسٹیبل مشتاق، قادر ولد گلزار، جمیل ولد محمد طفیل اور نبیل ولد انوشا شامل ہیں۔

 

بتایا جاتا ہے کہ دھماکا اسوقت ہوا جب تراویح کی نماز ادا کی جارہی تھی۔دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار موقع پر پہنچ گئے اور  امدادی اداروں کے ساتھ ملکر شہید ہونے والوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیااور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔

نظرات بینندگان
captcha