ٹرمپ کے اسلاموفوبیا سے مقابلہ کے لیے اسلامی مرکز کا پروگرام

IQNA

ٹرمپ کے اسلاموفوبیا سے مقابلہ کے لیے اسلامی مرکز کا پروگرام

9:38 - July 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3506383
بین الاقوامی گروپ-مسجد و اسلامی مرکز ٹنسیIslamic Center of Tennessee) کا دروازہ اسلاموفوبیا سے مقابلے کے لیے کھلا رہے گا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سائٹ wsmv؛ کے مطابق ریاست ٹنسی کے اسلامی مرکز تمام لوگوں کے لیے کھلا رہے گا۔

اس اقدام کا مقصد اسلام کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنا اور امریکی صدر کے اسلامو فوبیا سے مسلمانوں کے محفوظ رکھنا ہے۔

 

ٹرمپ نے حال ہی میں چار کانگریس اراکین جنمیں دو مسلمان شامل ہیں انکو آبائی وطن جانے کا کہا ہے ، ان نمایندوں نے ٹرمپ کے مہاجر مخالف بیان کی مذمت کی تھی۔

 

ٹنسی اسلامی مرکز کے امام «انور عرفات» کا کہنا تھا: خطرہ ہے کہ ٹرمپ کے مسلم مخالف بیانات سے لوگوں کے اسلام بارے تصورات مخدوش ہوں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو عقیدے کے حوالے سے آزادی حاصل ہے اور جب مذہب و نسل کی بنیاد پر ان سے تعصب رکھا جائے گا تو یہ معاشرے کے لیے ناسور ہوگا۔ ہم مسجد میں سب کو امن کی دعوت دیتے ہیں۔

 

مذکورہ مسجد اور مرکز کا دروازہ چار سال سے کھلا ہے۔

 

اسلامی مرکز کل بروز ہفتہ چار بجے عوام کی پذیرائی کے لیے کھلا رہے گا۔/

3828131

نظرات بینندگان
captcha