پاکستان؛ سیرت میوزیم کا آغاز

IQNA

پاکستان؛ سیرت میوزیم کا آغاز

17:17 - April 16, 2024
خبر کا کوڈ: 3516224
ایکنا: پاکستانی اور سعودی حکام کی موجودگی میں اسلام‌آباد میں سیرت میوزیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق، اس تقریب میں پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف؛ اسلامک ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔

محمد شہباز شریف نے تقریب کے دوران کہا: یہ میوزیم اسلامو فوبیا سے لڑنے اور پاکستان اور بیرون ملک کے لوگوں میں پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات اور زندگی کے بارے میں معلومات پھیلانے میں مدد گار ہوگا۔

انہوں نے کہا: سیرت النبی میوزیم میں نہ صرف پیغمبر اکرم (ص) کی زندگی، سیرت اور تعلیمات کے بارے میں آگاہی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ لوگوں کو زندگی گزارنے اور دوسروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کا طریقہ بھی سکھاتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے ورلڈ اسلامک لیگ کے سیکرٹری جنرل کی اس منصوبے کے لیے رہنمائی اور تعاون کی تعریف بھی کی۔

یہ پروگرام العیسیٰ کے پاکستان کے 9 روزہ دورے کا حصہ تھا، جس کا مقصد مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کرنا تھا۔ اس ملک میں اپنے سفر کے دوران، العیسیٰ نے اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں عید الفطر کا خطبہ دیا۔ انہوں نے اپنے عید کے خطبات میں مسلمانوں سے کہا کہ وہ اپنی دعاؤں میں فلسطینیوں کو نہ بھولیں۔ العیسیٰ نے مسلمانوں کی ذمہ داری پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے عملی طرز عمل سے اسلام کا حقیقی چہرہ دکھا دیں۔/

 

4210495

نظرات بینندگان
captcha