اربعین پر قرآنی سرگرمیاں

IQNA

اربعین پر قرآنی سرگرمیاں

10:06 - October 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506764
بین الاقوامی گروپ- حرم امام حسین(ع) کی سمت پیدول روی کے موقع پر مختلف قرآنی سرگرمیوں میں چشم گیر اضافہ

ایکنا نیوز- حشد الشعبی، آستانہ علوی کے قرآنی شعبے اور مرکز حفظ قرآن «نور الزهرا(س)» کے تعاون سے اربعین واک کے راستے پر قرآنی سرگرمیاں بھی جاری تھیں۔

کربلا میں ایرانی قونصل جنرل میرمسعود حسینیان نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس سال قرآنی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا اور تلاوت کے علاوہ قرآنی مقابلے بھی منعقد ہوتے رہے ہیں۔

 

حسینیان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال مختلف مواکبوں میں عراقی زائرین کے ہمراہ قرآنی نشستیں منعقد ہوئی ہیں ۔

 

انکا مزید کہنا تھا: حالیہ سالوں میں قرآن مجید کی اچھی پذیرائی دیکھنے کو ملی ہے اور روزانہ حسن قرآت، ختم قرآن

بنام امام حسین(ع) پروگراموں میں شامل تھی۔

 

حسینیان کے مطابق آستانہ علوی کے شعبہ خواتین کے تعاون سے اربعین واک کے راستے پر دس قرآنہ موکب لگائے گئے تھے

جبکہ نجف میں صحن حضرت زهرا(س) اور حرم مطهر امام علی (ع) میں دیگر بھی انتظامات کیے گیے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں تجوید و قرآت کی درستگی کے لیے سینکڑوں اسٹال لگایے گیے۔

 

انکا کہنا تھا کہ نجف ، کربلا و کاظمین میں حشد الشعبی کے تعاون سے بھی قرآنی سرگرمیاں انجام پاتی رہی ہیں جنمیں قرآت کی درستگی اور شہداء کے لیے ختم کے پروگرامز شامل تھے۔

 

حشد الشعبی سے وابستہ قرآنی مرکز «نور الزهرا(س)» کے موکبوں قرآنی موضوعات پر خطابات بھی دیے گیے جبکہ بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گیی۔

 

قرآنی پروگراموں کے انچارج احمد الشامی کے مطابق ہزار حافظ پروگرام کے طلباء کی جانب سے بھی بچوں کے لیے قرآنی شعبوں میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا تھا۔/

3850986

نظرات بینندگان
captcha