نایجیریا میں قرآنی مراکز کی بندش کا سلسلہ جاری

IQNA

نایجیریا میں قرآنی مراکز کی بندش کا سلسلہ جاری

10:17 - October 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506765
بین الاقوامی گروپ- پولیس کی جانب سے ایک مہینے کے دوران بچوں پر تشدد کے الزام میں چوتھا قرآنی مرکز بند کردیا گیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق بچوں پر تشدد کے جرم میں شمالی نایجریا میں ایک مہینے کے دوران چار قرآنی مراکز کو بند کردیا گیا ہے۔


 
پولیس نے مدرسے کے ایک سو پچاس طلبا کو مشقت سے آزاد کردیا ہے اور مجموعی طور پر ایک ہزار طلبا کو مدرسوں سے آزاد کیا گیا ہے۔


 
پولیس آپریش کے بعد ملک کے صدر  «محمد بوهاری» پر قرآنی مراکز کے خلاف کارروائی پر دباو ڈالا جارہا ہے۔

 
زرایع کے مطابق کادونا کے گورنر «ناصر الرفاعی» کے حکم پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

کادونا کے کمشنر «حفصه بابا کا کہنا تھآ: مدرسوں میں بچیاں بھی شامل ہیں جنکو خصوصی نگہداشت کے مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔


 
نایجریا کے صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ہے کہ کوئی جمہوری حکومت مراکز میں بچوں پر تشدد کا دفاع نہیں کرسکتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ شمالی نایجریا میں کافی تعداد میں مدرسے قایم ہیں جہاں طلبا دن رات گزارتے ہیں اور ان کو قرآن کی تعلیمات دی جاتی ہیں۔/
 

3851017

نظرات بینندگان
captcha