عالمی اسلامی الائنس نے کینیڈا واقعے کی مذمت کردی

IQNA

عالمی اسلامی الائنس نے کینیڈا واقعے کی مذمت کردی

9:41 - June 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3509520
تہران(ایکنا) اسلامی الائنس نے اونٹاریوں میں دہشت گردانہ واقعے میں مسلمان فیملی کے قتل کی شدید مذمت کردی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی اسلامی الائنس کے جنرل سیکریٹری شیخ محمد بن عبدالکریم نے ایک بیان میں کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہر لندن میں مسلم فیملی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے جسمیں چار افراد جان بجق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔

 

بین میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے شیطانی واقعات کی جڑ اسلامو فوبیا اور نسل پرستانہ تعصب ہے۔

 

اسلامی الائنس کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ اس طرح کا واقعہ دہشت گردوں کے علاوہ کوئی انجام نہیں دیتا جسمین بینگاہ افراد کو یون وحشیانہ انداز میں مار دیا جاتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا  کہ اسلامی الاینس کا مطالبہ ہے کہ تمام عالمی ادارے اور تنظیمیں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کریں۔

 

شیخ محمد العیسی نے واقعے پر متاثرین کے پسماندگان اور کینیڈا کے عوام سے ہمدردی کا اظھار کیا۔

 

اتوار کو اونٹاریو کے شہر لندن میں پاکستانی نژاد فیملی کو ٹرک سے کچلا گیا جسمیں اس فیملء کے چار افراد ایک مرد، دوخاتون، ایک لڑکی جان بحق جبکہ ایک نو سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔/

3976609

نظرات بینندگان
captcha