«منهاج القرآن» قاری و معلم قرآن کا بین الاقوامی مرکز

IQNA

ایکنا سے گفتگو میں؛

«منهاج القرآن» قاری و معلم قرآن کا بین الاقوامی مرکز

7:32 - June 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3509536
تہران(ایکنا) خانه فرهنگ ایران لاهور کے ڈائریکٹر کے مطابق مذکورہ مرکز میں قراء اور اساتذہ کی تربیت کی جاتی ہے جہاں مختلف ممالک سے طلبا آتے رہتے ہیں۔

خانہ فرھنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جعفر روناس کا منهاج القرآن مرکز سے گہرا تعلق ہے جو وہاں آتے جاتے ہیں، ایکنا نیوز سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منهاج القرآن مرکز (MQI)  نے چار عشروں میں ہزاروں مدارس، اسکول، یونیورسٹیز اور دینی مراکز پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں قایم کیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ۱۷ کتوبر ۱۹۸۰ کو قایم ہونے والے مرکز کا مقصد تعلیمات قرآن کی ترویج اور مغرب میں اسلامی تعلیمات کو درست انداز میں پیش کرنا اور تعلیمات اہل سے لوگوں کو روشناس کرانا ہے۔

 

روناس کا کہنا تھا کہ رواداری کو مختلف طبقوں میں عام کرانا اور بین المکاتیب ہم آہنگی کا فروغ دیگر اہداف میں شامل ہے۔

«منهاج القرآن» قاری و معلم قرآن کا بین الاقوامی مرکز

دوره قرآنی «سفر نور» تیس ممالک کے ہمراہ

انکا کہنا تھا: منهاج القرآن کا مختلف ممالک میں شعبے موجود ہیں اور ہر سال «سفر نور»  کے عنوان سے رمضان المبارک میں پروگرامز ہوتے ہیں۔

خانه فرهنگ ایران لاهور کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس سال مرکز میں آن لائن کورس منعقد ہوا جسمیں ۹۴۵ طلبا و طالبات شریک تھیں جبکہ ہزاروں لوگوں نے سوشل میڈیا سے استفادہ کیا۔

«منهاج القرآن» قاری و معلم قرآن کا بین الاقوامی مرکز

انکا کہنا تھا کہ تیس ممالک سے ہزاروں افراد نے سفرنور کورس میں شرکت کرکے قرآت و تفسیر سے استفادہ کیا۔

جعفر روناس کا کہنا تھا، شناخت قرآن، قرآنی اسٹڈی، تجوید قرآن، حدیث شناسی، دورہ حفظ، شناخت فقہہ، عقاید اور عربی زبان کی کلاسز بھی ادارے کے تعاون سے منعقد ہوتی ہیں۔

«منهاج القرآن» قاری و معلم قرآن کا بین الاقوامی مرکز

انکا کہنا تھا کہ منهاج القرآن میں قرآنی اساتذہ کے لیے سو سے زاید کلاسز منعقد ہوچکی ہیں جنمیں بیس ہزار اساتذہ شریک اور استفادہ کرچکے ہیں۔

قرآنی کتاب کی اشاعت

جعفر روناس کا کہنا تھا کہ گذشتہ  ۱۶ سال میں ادارے کے تحت دس قرآنی کتاب چھپ چکی ہیں اور ادارے کے بانی

محمد طاهر القادری کے علاوہ حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامه محمود مسعود قادری، علامه محمد سرفراز قادری اور علامه حسن محمود جماعتی مرکز کو چلا رہے ہیں.

«منهاج القرآن» قاری و معلم قرآن کا بین الاقوامی مرکز

روناس کا کہنا تھا کہ تین لاکھ سے زاید طلبا مرکز کے پروگراموں سے استفادہ کرچکے ہیں جہاں مرکز کے علاوہ آن لاین کلاسز بھی منعقد ہوتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ منهاج القرآن مختلف سطوح پر کلاسز منعقد کراتے ہیں اور مرکز کی قایم کردہ پانچ یونیورسٹیز پاکستان میں، سو کالجز اور ہزار اسکول وغیرہ موجود ہیں۔/

3976286

نظرات بینندگان
captcha