اس سال بھی بیرون ممالک کے زائرین کو حج کی اجازت نہ دینے کا اعلان

IQNA

اس سال بھی بیرون ممالک کے زائرین کو حج کی اجازت نہ دینے کا اعلان

9:25 - June 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3509540
تہران(ایکنا) سعودی عرب نے کورونا وبا کے باعث مسلسل دوسرے سال حج کو سلطنت کے شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کے مطابق سعودی وزرائے صحت اور حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 60 ہزار شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

بیان میں زور دیا گیا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند شخص کا کسی بھی لاعلاج مرض میں مبتلا نہ ہونا، عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہونا اور سعودی عرب کے ویکسی نیشن اقدامات کے مطابق ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 'یہ فیصلہ سلطنت کی جانب سے حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کی بنیاد پر کیا گیا ہے جبکہ انسانی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ہے'۔

واضح رہے کہ 23 مئی کو سعودی عرب نے سال 2021 کے حج کے لیے کورونا وبا کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اور شرائط کا اعلان کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ 18 سال سے زائد عمر کے 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے 9 صفحات پر مشتمل دستاویز جاری کی گئی تھیں جن میں حج کے حوالے سے مختلف شرائط کا ذکر کیا گیا تھا۔

قبل ازیں سعودی عرب نے حج کے سلسلے میں غیر ملکی زائرین کی آمد پر پابندی عائد کرنے پر غور شروع کردیا تھا۔

 

3976995

 

نظرات بینندگان
captcha