ترک مؤذن اور کمال کی شاہکاری

IQNA

ترک مؤذن اور کمال کی شاہکاری

6:20 - October 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3510416
تہران(ایکنا) ترک موذن جسے کھال پر پینٹنگ اور خطاطی کا زبردست ہنر حاصل ہے۔

اناطولیہ نیوز کے مطابق ترک آرٹسٹ اور موذن ناجی باریشان کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے فن کے حوالے سے امریکہ اور آسٹریلیا میں نمایش منعقد کرے۔

باریشان اسلامی طرز معماری کو کھال پر حسن کمال سے بناتے ہیں اور اب تک پچاس اسلامی معماری کے نمونوں کو مکمل کرچکے ہیں۔

باریشان انکارا کے علاقے «ماماک» میں رہتے ہیں اور بچپن سے خطاطی،  (پانی پر پینٹنگ) اور مینیاچرا کے شوقین تھے۔

انکے فن کو دیکھتے ہوئے انہیں استنبول یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس میں دعوت دی گیی۔

ترک مؤذن اور کمال کی شاہکاری

باریشان یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد ماماک کی مسجد میں موذن بنے تاہم فن سے بھی دور نہ رہے۔

ترک موذنن اور فن کار نے اناطولیہ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس نے گھر کے ایک کمرے کو کھال پر پینٹنگ بنانے کا ورکشاپ بنایا ہے۔

 

باریشان سات سال آسٹریلیا میں گذار چکے ہیں اور سال ۲۰۱۲ میں وہاں انہوں نے چھوٹی سی نمایش بھی منعقد کی۔

ترک مؤذن اور کمال کی شاہکاری

ان کا کہنا تھا کہ وہاں پر انہوں نے دیگر آرٹسٹوں سے ملاقات کی اور اس حوالے سے انکے تجربات سے استفادہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ وہاں پر فن پاروں کو دیکھ کر انہوں نے اسلامی معماری کے نمونوں کو کھال پر بنانے پر ارادہ کیا۔

باریشان کا کہنا تھا کہ کھال پر پینٹنگ ایک قدیم روایت اور سنت ہے اسی لیے انہوں نے اس پر آیات لکھنے اور پینٹنگ کا ارادہ کیا۔

باریشان کا کہنا تھا کہ اب تک انہوں نے عراق کی مسجد الملاوی ، اسپین کی مسجد الجعفر ، افغانستان کی ہرات کی مسجد اور پاکستان کی مسجد وزیر خان کو کھال پر پینٹنگ کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انکا شوق ہے کہ وہ ترکی، اسپین اور امریکہ میں نمایش منعقد کریں۔/

4004220

نظرات بینندگان
captcha