بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں 53 ممالک کی شرکت

IQNA

قره‌شیخلو:

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں 53 ممالک کی شرکت

5:55 - October 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3510531
تہران(ایکنا) ادارہ قرآن و اوقاف کے سربراہ کے مطابق اٹھتیسویں قرآنی مقابلوں کا پہلا مرحلہ آن لائن ہوگا۔

ایکنا نیوز سے گفتگو میں قرآنی ادارے کے سربراہ اور معروف قاری قره ‌شیخلو کا کہنا تھا کہ انقلاب کے بعد سے اچھی قرآنی کاوشیں ہوئی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ شعائر اللہ کی مختلف شکلیں ہیں اور قرانی مقابلے، مجالس و محافل اور نمایشگاہ وغیرہ شعائراللہ شمار ہوتے ہیں۔

انہوں نے رہبرمعظم کی قرانی تاکیدات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی سرگرمیوں کے لیے ہم نے پلیٹ فارم تیار کرلیا ہے تاکہ لوگوں کی توجہ قرآنی امور کی طرف ہو اور قرآن سے انکا رابطہ مستحکم ہوسکے اور توقع کرتے ہیں کہ اس کی تجلی ہم لوگوں کی زندگیوں میں دیکھ سکے۔

 

ادارہ قرآن و اوقاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ہم توجہ کریں تو معلوم ہوگا رہبرمعظم کی قرآنی تاکید کا مقصد قرآن سے انس پیدا کرانا ہے جس کسی کے سینے اور ذھن میں قرآن موجود ہو یقینا وہ قرآن سے مانوس ہوگا۔

 

قرآنی نمونوں پر تاکید

ادارہ قرآن و اوقاف کے سربراہ نے کروشیا میں قرآنی مقابلوں ایرانی قاری کی جیت پر گفتگو میں کہا کہ اکیس سالہ ایران جوان نے میدان مار لیا اور یہ ہمارے لیے نمونہ ہیں۔

 

قره‌شیخلو نے کہا کہ بعض کمیوں کی وجہ سے جس طرح ہونا چاہیے تھا ہم قرآنی نمونے پیش نہ کرسکے ہیں

اور ایک وجہ میڈیا کی کم توجہی ہے کہ ابھی اسی جوان نے جو میدان مارلیا ہے اس کو کس قدر کوریج دیا گیا، بہت کم اور اسی طرح سالانہ جو ہم بین الاقوامی مقابلے منعقد کراتے ہیں انکو بھی کوریج کم ہی ملتا ہے مگر حال ہی میں کشتی کے مقابلے میں ایک جیت کو کس قدر زیادہ کوریج دیا گیا۔

 

 

انکا کہنا تھا کہ ہر سال رہبر معظم قرآنی نشست میں خاص تاکید کرتے ہیں کہ قرآنی امور کو سرفہرست توجہ دی جائے مگر کہنا پڑے گا کہ کسی ادارے نے اس پر مکمل  عمل نہیں کیا۔

 

قره‌شیخلو نے مزید کہا کہ محرم میں حضرت امام حسین(ع) کے حوالے سے پوری طرح مصروف ہوجاتا ہے تمام سسٹم مگر رمضان المبارک میں ایسا کیوں نہیں ہوتا کیا قرآن و اهل بیت(ع) میں کوئی فرق ہے۔

 

ایران بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن پر کھڑا ہے

ادارہ قرآن و اوقاف کے سربراہ نے کہا کہ ایران کی طرح کسی اور ملک نے اتنے کمالات نہیں دکھائے ہیں اور ہمارے قرآء اور حفاظ نے ڈھائی سو بین الاقوامی پوزیشنیں حاصل کی ہے ان جوانوں کو کیوں رول ماڈل کی طرح پیش نہیں کیا جاتا؟

 

انہوں نے قرآنی مقابلوں کے حوالے سے کہا کہ اس وقت چوالیسویں قومی قرآنی مرحلوں کو آغاز ہوچکا ہے اور ڈھائی سو قرآء شریک ہیں۔

 

قره‌شیخلو کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مقابلے اس بار اس مرحلے میں آن لائن منعقد ہوں گے اور اب تک ۵۳ ممالک نے نمایندے متعارف کرائے ہیں اور اس سال مقابلوں میں بزرگ، خواتین، طلبا اور نابیناوں کو بھی شریک کیا گیا ہے۔

 

https://iqna.ir/fa/news/4008795

نظرات بینندگان
captcha