جهاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل کا دورہ مصر

IQNA

جهاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل کا دورہ مصر

8:25 - November 01, 2021
خبر کا کوڈ: 3510548
تہران(ایکنا) فلسطینی جہاد اسلامی تنظیم کے رہنما زیاد النخاله کے دورہ قاہرہ اور اہم رہنماوں سے ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔

ایکنا نیوز نے فلسطینی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تحریک اسلامی کے ترجمان داوود شہاب نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تحریک کے رہنما نے اس دورے میں غزہ کی تعمیر نو اور رفع گزرگاہ کھولنے اور قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو کی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں میں فلسطینی صورتحال اور اسرائیل سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ملاقات مثبت رہی اور دونوں طرف نے گفتگو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

شھاب کا کہنا تھا کہ مصری انٹیلی جنس چیف عباس کامل نے غزہ تعمیرنو، محاصرے کے خاتمے اور دیگر امور پر تعاون اور کوشش کی یقین دہانی کرائی۔

 

شهاب نے تحریک اسلامی کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے قیدیوں کی آزادی کے حوالے سے مصری کوشش کو سراہا اور کہا کہ امید ہے بھوک ہڑتال کرنے والے قیدی ہڑتال ختم کریں گے۔

 

تحریک اسلامی فلسطین کے اعلی سطحی وفد نے قاہرہ کا سفر کیا ہے اور فسلطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔/


4009536

نظرات بینندگان
captcha