جانوروں کے صرف مسالخ میں ذبیحہ کی اجازت دی جائے

IQNA

جانوروں کے صرف مسالخ میں ذبیحہ کی اجازت دی جائے

19:15 - June 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3512150
تہران ایکنا: مرکزی حکومت کے انیمل ویلفیر بورڈ کی اڈوائزری نے عید قربان سے قبل رکاوٹ کردی۔

سیاست نیوز کے مطابق عید الاضحی کے قریب گاؤ رکھشکؤں کی سرگرمیاں اور مسلم تاجرین کو ہراسانی معمول کی بات تھی لیکن اب تحفظ مویشیاں اداروں ۔ْ عیدالاضحی سے عین قبل نوٹ جاری کیا جوقربانی میں خلل کے مترادف ہے۔انیمل ویلفیر بورڈ کی اڈوائزری میں بلدی علاقوں میں صرف مسالخ پر ذبیحہ کی اجازت دینے کو کہا گیا ۔ جانوروں پر مظالم کو روکنے کے قانون 2001کا حوالہ دیا اور قانون پر سختی سے عمل کا مشورہ دیا ۔ قانون کے مطابق جانورو ں کو محض سرکاری مسالخ میں ذبح کیا جاسکتا ہے۔

اڈوائزری میں حکومتوں کو تاکید کی گئی کہ وہ بورڈ کے مشوروں پر عمل کو یقینی بناکر جانوروں پر مظالم کو روکنے میں مدد کریں ۔ کہا گیا کہ عید الاضحی کے دوران جانوروں کی منتقلی کے وقت ان کے آرام کا خیال نہ رکھے جانے کی شکایات کے علاوہ گھروں میں قربانی کی شکایات پر یہ نوٹ جاری کیا گیا ۔ بورڈ نے کہا کہ تمام ریاستوں میں اونٹ کے ذبیحہ پر مکمل امتنا ع عائد ہے اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔

 

نظرات بینندگان
captcha