حسین(ع) ایثار سے انسانیت بچانے کے درپے تھے

IQNA

عیسائی دانشور:

حسین(ع) ایثار سے انسانیت بچانے کے درپے تھے

8:37 - August 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3512447
جنوبی افریقہ کے عیسائی محقق اور پادری کا کہنا تھا کہ تحقیقی جایزے سے میں اس نتیجے پر پہنچا کہ امام حسین(ع) کربلا میں بغیر تفریق رنگ و نسل ایثار سے انسانیت بچانا چاہتے تھے.

ایکنا نیوز- جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسلام اور شعیہ شناسی کے ماہر کھیتولک محقق اور پادری کرسٹوفر کلوهیسی (Christopher Clohessy)، جو اٹلی میں رہتے ہیں اور کتب «فرشتگان در شتاب: رؤیاهای کربلا (۲۰۲۱)»، «نیمه قلبم: داستان زینب دختر علی [علیهماالسلام] (۲۰۱۸)»، اور «فاطمه دختر محمد [صلی الله علیه و آله] (۲۰۱۷)»  کے مصنف بھی ہے انہوں نے نورث وسٹرن امریکن یونیورسٹی میں منعقد اجتماع خطاب سے کہا:

 

میں ایک عیسائی محقق اور مذہبی رہنما کی حیثت سے خطاب میں کررہا ہوں، امام حسین(ع) ساٹھ ہجری میں شہید ہویے اور اس وقت انکی عمر اسی سال سے زائد تھے، رسول گرامی کی اہلیہ ام سلمہ اسی رات امام کو خواب میں دیکھتے ہیں.

 

حسین(ع) ایثار سے انسانیت بچانے کے درپے تھے

 

 

کلوهیسی کا کہنا تھا: انہوں نے متعدد بار  خواب دیکھے اور واقعہ کربلا کے بعد بھی کچھ ایسے لوگوں کو خواب میں دیکھا جو امام کے قاتلین تھے اور انکو عذاب میں دیکھا۔

 

انکا کہنا تھا: ایسے صادقانہ خواب اور روایات بکثرت ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ حسین کی زندگی ظلم و یزیدیت کے خلاف نمونہ ہے اور میں بطور ایک عیسائی اسلام شناس یہ جان پایا کہ اہل بیت خدا سے متصل لوگ تھے اور امام حسین(ع) کی زندگی انسانیت کے لیے نمونہ ہے کہ اگر کربلا میں جنگ کو دوسری جنگوں سے موازنہ کریں توحسین کی زندگی اور جنگ انسانیت کے لیے اعلی ترین نمونہ جنگ و حیات ہے۔

 

عیسائی استاد کا کہنا تھا کہ اہل تشیع میں یہ عقیدہ مسلم ہے کہ واقعہ کربلا عراق میں رونما ہونے والی ایک جنگ نہیں بلکہ کربلا کا واقعہ رہتی دنیا تک ایک نمونہ ہے۔

4074967

نظرات بینندگان
captcha