مجالس و عزاداری کی محافل مزار شریف میں

IQNA

مجالس و عزاداری کی محافل مزار شریف میں

8:42 - August 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3512448
تہران ایکنا- محرم‌الحرام افغانستان کے شہر مزار شریف میں خاص عقیدت سے منائی جاتی ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ امام حسین (ع) کے غم میں اشک عزا بہا کر عزاداری کرتے ہیں۔

مزار شریف میں محرم کے آغاز ہی سے اکثر مقامات پر مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جہاں علما اور مقررین، فلسفه قیام امام حسین (ع) کے حوالے خطاب اور امام حسین (ع) کی شہادت کے بعد کہ ذمہ داریوں کو اجاگر کرتے ہیں۔

 

اسی حوالے سے مجلس عزا میں حجت‌الاسلام سید سجاد عالمی نے خطاب کرتے ہویے کہا: پیام عاشورا یہ ہے کہ انسان ظلم و ستم کے پنجے سے نکل جایے اور آزادی کے ساتھ رہیں مخصوصا اگر وہ امام حسین کے پیروکار ہیں تو وہ زیادہ اس مسئلے پر عمل کرتے ہیں اور یقینا وہ انکی زندگی کو مشعل راہ بنا کر جیتے ہیں۔

 

عزادار شوق و عقیدت کے ساتھ  ان مجالس میں شرکت کرتے ہیں گرچہ افغانستان میں سیکورٹی ریسک موجود ہے اور سیکورٹی فورسز الرٹ ہیں جو عزاداری کو محفوظ بنانے پر مامور ہیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

مجالس میں شرکت کرنے والے افراد کا کہنا تھا: ہم افغان حکومت یا امارات اسلامی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سیکورٹی کو یقینی بنائیں، یقین دہانی کے باوجود حملوں کے خطرات موجود ہیں تاہم سیکورٹی فورسز مقامی انتظامیہ کے افراد سے تعاون کررہی ہے۔

4075709

نظرات بینندگان
captcha