عاشور کی عزاداری اور بحرین میں سختی

IQNA

عاشور کی عزاداری اور بحرین میں سختی

8:47 - August 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3512449
تہران یکنا- منامہ حکام کی جانب سے عاشورا قریب آنے پر سختی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹویسٹوں نے تصاویر جاری کی ہیں جنمیں دیکھا گیا ہے کہ انتظامیہ سڑکوں سے پر محرم کے پرچم اور علم اتار رہے ہیں۔

بحرین میں پیروان اہل بیت اکثریت میں ہونے کے باوجود انتظامیہ کے ناروا سلوک کا سامنا کررہے ہیں اور انسانی حقوق تنظیموں کے مطابق سال 2011 میں عوامی مظاہروں کے بعد سے ان پر سختی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور بیجا پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔

بدنام زمانہ جیل " جاو" میں بھی انتظامیہ نے نظم و ضبط کے نام پر مجالس عزا اور عزاداری کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

 

جیل میں عزاداری پر پابندی کے خلاف قیدیوں پر دھرنا دیا ہے اور بیرکوں میں جانے سے انکار کررہے ہیں، انتظامیہ نے واپس نہ جانے پر تشدد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 

بحرین میں عوامی مظاہروں میں لوگوں نے مطالبہ کیا کہ آل خلیفہ حکومت چھوڑ کر حقیقی نمایندوں کو اختیارات سونپ دیں تاہم آل خلیفہ کے اہلکار تشدد کے ساتھ عوامی مظاہرے کو کچل رہے ہیں۔/

4075834

نظرات بینندگان
captcha