بحرین میں عزداروں کی جانب سے شجر کاری مہم

IQNA

بحرین میں عزداروں کی جانب سے شجر کاری مہم

7:43 - August 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3512468
تہران ایکنا- محرم میں «عاشورا، موسم کاشت» کے عنوان سے شجر کاری مہم شروع کی گئی ہے۔

اخبار الخلیج نیوز کے مطابق شمالی بحرین میں شجر کاری مہم کا مقصد ایکو سسٹم کو بہتر بنایا اور ماحول دوست فضا قایم کرنا ہے جس کو تبرکا عاشور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

مہم شروع کرنے والے ادارے کا کہنا ہے: ہم عزاداری کی مجالس میں شرکت کرنے والے مرد اور خواتین کو مختلف پودے دیں گے اور انکو شجرکاری کی افادیت سے آگاہ کریں گے۔

 

شمالی بحرین کے مئیر کا کہنا تھا: عاشور پر مذکورہ مہم «عاشورا فصل کاشت» کے عنوان سے شروع کی گئی ہے اور اس حوالے سے ایک خصوصی ٹیم نظارت کرے گی۔

 

ادارے کا کہنا تھا: ہماری ٹیم مختلف موکبوں میں عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ شجرکاری مہم، صفائی اور ماحول دوست فضا کی افادیت سے آگاہی فراہم کرے گی۔/

4076551

نظرات بینندگان
captcha