طالبان نے خواتین کے محرم کے بغیر جہاز میں سفر پر پابندی لگا دی

IQNA

طالبان نے خواتین کے محرم کے بغیر جہاز میں سفر پر پابندی لگا دی

14:28 - March 27, 2022
خبر کا کوڈ: 3511571
افغانستان میں طالبان نے مرد سرپرستوں کے بغیر خواتین کے جہاز میں سفر پرپابندی عائد کر دی۔

جیو نیوز کے مطابق طالبان نے درجنوں خواتین کو پروازوں میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جن خواتین کو اجازت دینے سے انکار کیا گیا ان میں کئی خواتین کینیڈا کے سفر کی خواہشمند تھیں تاہم انھیں مرد سرپرستوں کے بغیر سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

 

حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جمعے کو  طالبان کے حکم پر کابل انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹ میں سوار ہونے والی درجنوں خواتین کو مرد سرپرستوں کے بغیر سفر سے روکا گیا۔

 

عہدیدار کا بتانا ہے کہ جن خواتین کو سفر سے روکا گیا ان میں متعدد دوہری شہریت کی حامل تھیں جنہیں دبئی، اسلام آباد اور ترکی جانے کے لیے خام ائیر اور آریانا ائیر میں سفر سے  روکا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha