زبانوں کی رنگارنگی کی وجہ سے ایکنا دنیا میں اسلامی معارف متعارف کررہی ہے

IQNA

آیت‌الله اعرافی:

زبانوں کی رنگارنگی کی وجہ سے ایکنا دنیا میں اسلامی معارف متعارف کررہی ہے

17:45 - April 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3511773
تہران(ایکنا) ایرانی مدارس کے سربراہ نے ایکنا نیوز کے نام پیغام میں لکھا ہے: بین الاقوامی قرآنی نیوز ایجنسی بین الاقوامی زبانوں سے مالامال ہے اور اس طریقے سے وہ دنیا میں اسلامی معارف کا خزانہ متعارف کراسکتی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران مدارس یا حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی اور ایرانی ایکسپرٹ کی کونسل یا مجلس خبرگان میں تھران کے نمایندے نے ایکنا کی انیسویں سالگرہ کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔

 

پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

 

بسم الله الرحمن الرحیم

عَنِ النَّبَإِ الْعَظِیمِ (۲/نبأ)

 

سلام و درود ہو ایکنا نیوز کے صحافیوں، انتظامیہ اور ذمہ داروں پر

 

اسلامی اپنی ذات میں ایک میڈیا ہے اور اسلام کی پہچان، دوسری دنیا کی خبر پہنچانا اور انسانی ذہنوں میں معرفت کے دریچے کھولنا ہے۔ اسلام قرآنی معارف اور تعلیمات اھل بیت میڈٰیا سے مربوط ہے کہ جس سے مختلف شعبے جیسے فلسفہ میڈیا، میڈیا ایتھکس، میڈیا فقہ اور مختلف معاشروں کے لیے مذہبی پیغامات کو عام کرانا ہے۔

 

دنیا کی موجودہ صورتحال بھی میڈیا کی اہمیت کو اجاگر اور اسے ایک اسٹرٹیجک حیثیت عطا کرتی ہے۔

 

میڈیا کی اہم ترین ذمہ داری سچائی اور مصلحت اندیشی ہے جیسے منصفانہ تنقید، الھی جذبہ، معاشرے کی خدمت، خبروں میں اعتدال پسندی اور معاشرے کی ضرورت کو ملحوظ نظر رکھنا کہ بلاشبہ ایکنا قرآنی نیوز ایجنسی جو قرآنی اور اسلامی معارف سے تعلیمات اخذ کرتی ہے اس حوالے سے بھاری ذمہ داری کے ساتھ کردار ادا کررہی ہے۔

 

ان دنوں بین الاقوامی قرآنی نمائش جاری ہے جو ایک نیک سنت ہے جہاں ثقافتی اور قرآنی ادارے شریک ہیں ایسی کاوش قابل قدر ہے اور اس میں ایکنا نیوز کی کاوش قابل تحسین ہے۔

 

بہترین زبانوں کی رنگا رنگی کے ساتھ ایکنا نیوز دنیا میں اسلامی معارف کے خزانے کو متعارف کرے گی کہ اس میں بلاشبہ ایسی صلاحیت موجود ہے اس صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور اس حؤالے  سے تمام فکری، ثقافتی، ادبی اور آرٹ کی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے اور یقینا سب کے تعاون سے ایک روشن مستقبل کی امید رکھی جاسکتی ہے۔

 

اس راہ میں تمام دوستوں کی توفیقات کے لیے دعا گو ہوں۔

 

علی‌رضا اعرافی

ڈائریکٹر حوزہ ہائے علمیه

4053459

 

نظرات بینندگان
captcha