سخت مقابلے، اسٹریس اور قرآء کی بعض خامیاں

IQNA

ملایشین مقابلوں کی دوسری رات کی رپورٹ؛

سخت مقابلے، اسٹریس اور قرآء کی بعض خامیاں

7:52 - October 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3512924
ایکنا تھران- ایرانی قرآنی استاد نصرت الله عارف حسینی کے مطابق قرآء کی اسٹریس، سانس کی کمی اور پروگرامنگ کی کمی قرآء کی تلاوت کے اہم مسائل میں دیکھے گیے۔

ایکنا نیوز کے مطابق کوالالپمور میں بیاسٹھویں قرآنی مقابلوں کی دوسری رات رات ساڑھے نو کچھ تاخیر سے شروع ہوئی۔

دوسری رات پروگرام کا آغاز  «کتاب القرآن» کے عنوان سے گروپ قرآنی ترانے کے ساتھ ہوا اور میزبان نے انگریزی، مالائی اور عربی میں کوالالمپور کے «پلنری هال»  ہال میں شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

دوسری رات پاکستان کی مریم نعیم نے تلاوت کا آغاز کیا جنہوں نے آیت ۹۵ سوره مبارکه انعام کی تلاوت کی۔

ایرانی قرآنی ماہر نصرالله (عارف) حسینی نے مریم نعیم اور مقابلوں میں دیگر شرکاء کی تلاوت کے حوالے سے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: ظاہری طور پر شاندار تلاوت کی جاتی ہے تاہم تجوید، وقف و ابتداء میں نقائص موجود ہیں، سانس کی کمی اور مقابلوں کے حوالے سے تیاری مناسب نہیں اور مجموعی طور پر میڈل لیول کی تلاوتیں سننے کو ملی۔

 

افغانستان کے نمایندے سیدروح الله هاشمی نے آیت ۸۵ سوره انعام سے تلاوت کا آغاز کیا، ایکنا نیوز سے گفتگو میں وہ اپنی تلاوت سے زیادہ خوش نہ تھے اور انکا خیال تھا  کہ انکی تلاوت مزید بہتر ہوتی تاہم سفر کی تھکاوٹ کو انہوں نے وجہ تصور کیا۔

 

ایرانی ماہر استاد حسینی نے افغان قاری کی تلاوت کے حوالے سے کہا: افغان قاری نے شحات انور کے طرز پر تلاوت کی کوشش کی تاہم جلد بازی اور جلد آواز کو اوپر لیجانے کی ان سے غلطی ہوئی تاہم دوبارہ تلاوت پر کنٹرول حاصل کیا، آواز میں بھاری پن انکی آواز میں نمایاں تھی،ا گرچہ بہتر تلاوت تھی اور اس مرحلے میں شاید وہ کامیاب ہوسکے۔/

 

شماری از مسئولان مالایی در قامت لباس‌هایی یک شکل

مریم نعیم از پاکستان

سعد محی‌الدین فریجه از لبنان

 

 

4093270

نظرات بینندگان
captcha