آیت الله سیستانی: داعش پر غلبے سے اس دہشت گرد گروپ کو سزا دینا ممکن ہوا

IQNA

اقوام متحدہ نمایندے سے؛

آیت الله سیستانی: داعش پر غلبے سے اس دہشت گرد گروپ کو سزا دینا ممکن ہوا

9:27 - December 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3513396
ایکنا تھران- آیت الله سیستانی نے اقوام متحدہ کے نمایندے سے ملاقات میں داعش کے قبضے میں موجود شامی خواتین کی آزادی پر بھی تاکید کی۔

ایکنا- الفرات نیوزکے مطابق شیعہ مرجع تقلید آیت الله سیستانی نے اپنے دفتر میں اقوامم متحدہ کے خصوصی نمایندے کریسٹین ریچر سے ملاقات کی جو داعش جرائم بارے تحققیاتی کمیٹی (UNITAD  کے سربراہ  ہے۔

 

شیعہ مرجع تقلید کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے : ملاقات میں آیت الله سیستانی کو ملاقات میں داعش جرایم اور اس حوالے سے جاری تحیققات کے نتایج پر بریفنگ دی گیی۔

 

آیت الله سیستانی نے اس ملاقات میں عراق میں عراقی عوام کی داعش کے خلاف ایثار اور قربانیوں کا ذکر کیا جس کی وجہ سے اس دہشت گرد تنظیم پر کامیابی مکن ہوا اور عراقی جوانوں کی فداکاری کو سراہا.

 

شیعہ مرجع تقلید کا کہنا تھا: داعش پر مکمل کامیابی سے اس دہشت گرد گروپ کو سزا دینے اور انکے بارے میں تحقیقات ممکن ہوا جس نے قتل عام کے ساتھ جنسی جرایم کیے اور انفراسٹرکچر اور ثقافتی مقامات کو نابود کیا

 

آیت الله سیستانی نے ملاقات میں داعش کے قید میں موجود ایزدی اور شامی خواتین کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

 

آیت الله سیستانی: پیروزی قاطع بر داعش امکان پیگرد و مجازات عناصر این گروهک را ممکن کرد/آماده

 

آیت الله سیستانی نے کریسٹین ریچر اور انکی ٹیم کی کامیابی کی بھی دعا کی۔

 

ریچر نے ملاقات کے بعد نجف اشرف میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاؒ: ہم نے حضرت آیت الله العظمی امام سیستانی کی رہنمائیوں سے استفادہ کیا۔

 

ریچر کا کہنا تھا کہ داعش کے ہاتھ متاثرین تمام افراد کا حق بنتا ہے کہ وہ داعش کو سزا دینے کا مطالبہ کریں۔

 

4108180

 

نظرات بینندگان
captcha