افغانستان میں صحافیوں کے پروگرام پر دہشت گرد حملہ، 32 افراد جاں بحق اور زخمی

IQNA

افغانستان میں صحافیوں کے پروگرام پر دہشت گرد حملہ، 32 افراد جاں بحق اور زخمی

19:53 - March 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3513916
افغانستان کے مقامی خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس میں 32 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

ایکنا - حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے مقامی خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس میں 32 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا تبیان ثقافتی مرکز میں اس وقت ہوا جب صحافیوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی، اس حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

 

جاں بحق ہونے والوں میں کوئی صحافی نہیں تاہم زخمیوں میں بڑی تعداد صحافیوں کی ہے۔ ایک افغان اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ نہایت خطرناک تھا۔ جس وقت دھماکہ ہوا اس پروگرام میں 25 صحافی موجود تھے۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha