سوره یونس؛ منکرین کےلیے قرآن کا بڑا چیلنج

IQNA

قرآنی سورے/ 10

سوره یونس؛ منکرین کےلیے قرآن کا بڑا چیلنج

7:51 - June 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3512050
پیغمبروں کی داستانوں میں منکرین سے سامنا ایک اہم مسئلہ ہے اور سورہ یونس میں ایسے لوگوں کے لیے اہم چیلنج موجود ہے!

ایکنا نیوز کے مطابق متعدد سوروں کو پیغمبروں کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جنمیں سے پہلا سورہ یونس ہے اور قرآن کریم میں چودہ بار حضرت یونس کا نام آیا ہے۔

سوره یونس قرآن کا دسواں سورہ ہے جو گیارہویں پارے میں موجود ہے۔ اس مکی سورے میں ایک سو نو آیات ہیں اور نزول کے حوالے سے یہ ایکاونواں سورہ ہے کو رسول گرامی اسلام(ص) پر اترا ہے۔

اس کو یونس کے نام سے منسوب کرنے کی وجہ اس سورہ میں داستان حضرت یونس  اورقوم حضرت یونس(ع) کی نجات کا واقعہ ہے۔ اس داستان میں کہا گیا ہے کہ خدا کا نبی ہدایت کے لیے اس قوم کی طرف جاتے ہیں تاہم تنگ آکر قوم سے فرار کرتے ہیں اور ایک کشتی میں جب سوار ہوتے ہیں راستے میں ایک وہیل مچھلی انکو شکار کرتی ہے تاہم دوبارہ اس کو شکم ماہی سے نجات ملتی ہے اور وہ دوبار قوم کی طرف جاتے ہیں اور انکی قوم نجات پاتی ہے۔

 

اس سورہ میں داستان حضرت یونس کے علاوہ بعض دیگر انبیاء کا بھی ذکر کیا گیا ہے جنمیں حضرت نوح اور کشتی بنانے کا واقعہ، طوفان نوح، داستان حضرت موسی، فرعون کو حق کی دعوت، ساحروں سے مقابلہ اور دریا نیل میں لشکر فرعون کے غرق ہونے کی داستان شامل ہے۔

 

انکے علاوہ رسول اسلام (ص) کی مشکلات، مشرکین سے مقابلہ اور معجزہ قرآن پر اعتراض کا جواب موجود ہے۔

اس سورہ کا بنیادی مقصد مسئلہ توحید ہے اور بعض مفسرین کے مطابق جب مشرکین نے وحی اور معجزوں کا انکار کیا اور قرآن کو جادو کا نام دیا تو یہ سورہ نازل ہوا۔

اس سورہ میں خدا کی قدرت کی نشانیاں، وجود خدا پر دلائل، وحی، نبوت اور بعثت انبیاء کا ذکر موجود ہے۔

اس سورہ میں بت پرستوں کی ہٹ دھرمی اور ضد کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور انکو حقیقت کی طرف دعوت دی جاتی ہے۔ اس سورہ میں کہا گیا ہے کہ یہی لوگ مشکلات میں خودبخود ایک واحد  خدا کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha