سوره سبأ میں پیغمبر باپ اور بیٹے کے معجزات

IQNA

قرآنی سورے/ 34

سوره سبأ میں پیغمبر باپ اور بیٹے کے معجزات

9:24 - October 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3512844
ایکنا تھران- انبیاء میں «زكریا اور یحیی»، «ابراهیم و اسحاق»، «ابراهیم و اسماعیل» اور «یعقوب و یوسف»؛ باپ اور بیٹے تھے جنکے معجزات بیان ہوئے ہیں ان میں «داود و سلیمان» کی داستان قابل ذکر ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا چوتیسواں سورہ «سبا» ہے جسمیں 54 آیات ہیں، بائیسویں پارے میں موجود مکی سورہ ترتیب نزول کے حوالے سے اٹھاونواں سورہ ہے جو قلب گرامی رسول اکرم (ص) پر اترا ہے۔

 اس سورے کا نام اس میں موجود 15 آیت کی وجہ سے ہے جس میں«سبأ» کا نام آیا ہے، یمن کا شہر جہاں اسی نام سے قوم بستی تھی اور حضرت سلیمان(ع) کے دور میں یہاں ایک خاتون ان پر حاکم تھی جس کا نام بلقیس تھا، اس سورہ کے ایک حصے میں حضرت سلیمان اور قوم سبا کے درمیان رابطے کی داستان موجود ہے۔

 

اس سورہ میں دیگر مکی سوروں کی طرح بنیادی اسلامی عقیدے جیسے توحید، نبوت اور قیامت پر بات ہوئی ہے جزا و سزا اور منکرین خدا اور انکے اعتراضات کے جوابات کا ذکر ہے۔

اس سورہ میں مسئلہ توحید پر خاص توجہ کی گیی ہے جب کہ دیگر فرعی موضؤعات میں عالم خلقت اور اسکی صفات، مستکبروں سے مستضعفین کا مناظرہ اور بات چیت قیامت میں، پیغمبروں کے معجزات، شکرگزاروں اور ناشکروں کا انجام اور خدا کی نشانیوں پر غور و فکر شامل ہیں۔

 

دو باپ بیٹے نبی کی داستاں جنمیں حضرت داود کے ہاتھوں لوہے کا نرم ہونا اور حضرت سلیمان کے ہاتھوں ہوا کا مسخر ہونا، اس سورہ میں بیان ہوا ہے۔

اسی طرح اس سورہ میں پہاڑ اور پرندے حضرت داود کے ساتھ ذکر کرتے، زرہ یا سپر سازی، حضرت سلیمان کے فرمانبردار جن، چاندی اور دیگر لوہے کے ظروف اور عمارت بنانا، سلیمان کی موت اور قوم سبا کی داستاں، اور ناشکرے قوم کے باغوں پر سیلاب کا عذاب اس سورہ کی داستانوں میں شامل ہے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha