طاقت و دولت کی شکست خدا کے مقابل

IQNA

قرآنی سورے/ 28

طاقت و دولت کی شکست خدا کے مقابل

9:29 - August 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3512601
ایکنا تہران- تاریخ میں بہت سے کوششیں ہوئی کہ طاقت و دولت کے بل بوتے پر الھی تحریک کو روکے مگر ماضی سے ثابت ہے کہ انکو کبھی کامیابی نہ مل سکے۔

ایکنا نیوز- قرآن کے اٹھائیسویں پارے کا نام قصص ہے، قرآن کے اس مکی سورے میں 88 آیات ہیں اور ترتیب کے حوالے سے یہ انچاسواں سورہ ہے جو قلب رسول گرامی (ص) پر نازل ہوا ہے اور ی سورہ بیسویں پارے میں موجود ہے۔

 

اس سورے کو«قصص» کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس میں بعض پیغمبروں کی داستانوں کا ذکر ہے، پیدائش حضرت موسی، انکی شادی شعیب پیغمبر کی بیٹی کے ساتھ، فرعون کے ساتھ مقابلہ، قارون کی داستاں اور مشرکین کا قصہ جو ایمان نہ لانے پر بہانہ بازیاں کررہے تھے۔

 

علامه طباطبایی سوره قصص کے بارے میں کہتا ہے کہ اس سورے کا مقصد مومنین کی کامیابی کا وعدہ پر تاکید کرنا ہے جو ہجرت سے قبل مدینہ میں ایک چھوٹا سا گروپ تھا اور بدترین حالات میں زندگی بسر کررہے تھے اور خدا نے ان پر احسان کرتے ہوئے وقت کے فرعونوں کے مقابل انہیں کامیابی دی اور اسی وجہ سے موسی کی پیدائش سے لیکر فرعون پر کامیابی تک کا واقعہ بیان کیا گیا ہے۔

 

مسلمانوں کی سخت زندگی کے وقت نازل ہونے والے سورے میں انکی زندگی کو بنی اسرائیل کی سختی اور پھر فرعون سے جنگ سے لیکر کامیابی تک کے قصے کو بیان کیا گیا ہے۔

حضرت موسی کی پیدائش سے لیکر نبوت، فرعون سے جنگ، بنی اسرائیل کی نجات اور قارون کی عبرت ناک داستان سورے میں بیان ہوا ہے۔

 

سورے کے دوسرے حصے میں قارون کا قصہ ہے جس نے علم و دولت کی بنیاد اور تکبر کا اظھار کیا اور انکا انجام بھی فرعون کی طرح ہوا۔ تفسیر نمونہ میں فرعون کی نابودی کے ساتھ قارون کی نابودی موسی کے مقابل واضح بیان ہوا ہےاور اس کو مکہ کے مسلمانوں کے لیے پیغام قرار دیا گیا ہے جنکے مقابل مکہ کے مشرکین کے مال و دولت اور طاقت انکے مضبوط عزم کا مقابلہ نہ کرسکے۔/

 

ایک اور حصے میں توحید و قیامت کے دروس، قرآن مجید کی اہمیت، قیامت میں مشرکیں کی حالت، ہدایت و ضلالت کا مسئلہ، اور پیغمبر کے مقابل ایمان نہ لانے کے لیے بہانہ بازیوں کا ذکر موجود ہے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha