سوفیصدی فایدہ مند تجارت سوره فاطر کے رو سے

IQNA

قرآنی سورے/ 35

سوفیصدی فایدہ مند تجارت سوره فاطر کے رو سے

7:36 - October 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3512888
انسان زندگی میں فایدہ مند معاملہ اور پرسکون زندگی کی تلاش میں رہتا ہے اور سورہ فاطر اس پرسکون اور مفید ترین تجارت کا راستہ بتاتا ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کے پینتسیویں سورے کا نام «فاطر» ہے۔  اس سورہ میں 45 آیات ہیں جو قرآن کے ۲۲ ویں پارے میں ہے۔ ترتیب نزول کے حوالے سے یہ مکی سورہ تیرتالیسویں نمبر پر قلب گرامی رسول اسلام پر نازل ہوا ہے۔

اس سورے کو «فاطر» اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ یہ لفظ اس سورے کی پہلی آیت میں آیا ہے۔ «فاطر» کا مطلب زمین و آسمان کا خالق ہے. ایسی خلقت جو پہلی بار اور بغیر کسی پیشگی نمونے کے ساتھ ہو اس کو بھی فاطر کہا جاتا ہے اور بعض نے ایجاد یا خلق کرنے کے معنی میں بھی استعمال کیا ہے۔

سوره فاطر لوگوں کو دنیا کی ظاہری رنگا رنگی، فتنوں اور شیطانی وسوسوں بارے خبردار اور انسان کو سراپا فقیر اور خدا کا بے نیاز بتاتا ہے۔ خدا شناسی کے لیے سورہ فاطر انسان کو مختلف نعمتوں کی طرف متوجہ کرتا اور شکر گزار بننے پر تاکید کرتا ہے، بارش کی نعمت، زوجہ اور شیرین و نمکین سمندر کی بات کی گیی ہے۔

اس سورہ میں مسئلہ قیامت، قیامت کی بعض خصوصیات، کفار کی پیشیمانی اور دنیا کی طرف واپس لوٹنے کی خواہش تاکہ تلافی کرسکے، اسی طرح مشرکین کی جھوٹے خداوں سے اس وقت بیزاری اور انکی لاچاری کا ذکر کیا گیا ہے۔ تلاوت قرآن، اقامه نماز اور اعلانیہ و خفیہ انداز میں انفاق کو نقصان سے مبرا تجارت بیان کیا گیا ہے۔

اس سورے کو چار حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے:

اس سورے کے اہم حصے کو عالم ہستی میں عظمت خداوند پر دلائل سے مربوط شمار کیا جاسکتا ہے۔

دوسرے حصے کو پروردگار کی ربوبیت اور تدبیر امور اور خاک سے انسان کی خلقت پر مخصوص کیا گیا ہے۔

ایک اور حصہ قیامت اور اعمال کے نتائیج آخری میں اور خدا کی دنیا میں وسیع رحمتوں اور اٹل قانون اور مستکبروں کے انجام بارے مخصوص ہے۔

کچھ اور آیات انبیاء کی رہبری اور دشمنوں سے انکے مقابلے، دشمنوں کی ہٹ دھرمی اور انبیاء کی حوصلہ افزائی پر مشتمل ہیں۔

بلا آخر کچھ آیات میں وعظ و نصیحت اور مختلف امور میں انسانی کی رہنمائی کی جاتی ہے تاکہ گذشتہ تاکیدات مکمل کرسکے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha