دشمن کو غیرمسلح کرو!

IQNA

قرآن کیا کہتا ہے/ 11

دشمن کو غیرمسلح کرو!

9:52 - June 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3512114
تہران ایکنا: اس کا تصور کیسے ممکن ہے کہ ایک مہربان خدا نے انسان کو دشمن کے سامنے تنہا چھوڑ دیا ہو؟!

ایکنا نیوز- وسوسہ اور فریب انسان کا شیوہ ہے جس سے وہ انسان کو منحرف کرنے کے لیے اپناتا ہے، خداوند کا فرمان ہے کہ شیطان نے خلقت کے آغاز سے ہی دشمنی کو واضح کردیا ہے۔

«… لَا تَعْبُدُوا الشَّيْطَانَ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ؛ شيطان کی پرستش مت کرو کہ وہ کھلا دشمن ہے »(بقره،۲۰۸).

قرآن کریم شیطان کی دشمنی کے بعد وہ انحراف کرنے راستوں کو بھی بیان کرتا ہے۔

شیطان سے مقابلے اور اسی طرح آلودگی اور گناہوں سے پاک ہوکر ڈٹ جانے کا پہلا قدم توبه ہے. انسان کی پہلے گناہ کی تلافی توبہ سے ممکن ہوئی: «فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَبِّهِ كَلِمَاتٍ فَتَابَ عَلَيْهِ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ: آدم نے پروردگار سے کچھ کلمات سیکھا اور [خدا] نے اس کو بخش دیا، جی ہاں[وہی ہے] توبه‏ قبول کرنے والا مہربان» (بقره، ۳۷).

توبہ کی اهمیت اس قدر ہے کہ اگر کسی کی توبہ قبول کی جائے اور وہ نیک کام کرے تو نہ صرف اس کے تمام گناہ پاک ہوجاتے ہیں بلکہ اس کے گناہ نیکیوں میں بدل جاتے ہیں. «إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا: جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک کام کرے تو خدا انکے گناہ نیکیوں میں بدل دیتا ہے اور خدا بخشنے والا بہت مھربان ہے» (فرقان،۷۰(.

خدا پر پورے وجود سے توجہ، انسان کی روح کی ضرورت ہے اور اسی کی وجہ سے شیطان کے وسوسے ناکام ہوتے ہیں : «يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا: اے وہ جو ایمان لائے ہو خدا کو بہت یاد کرو»(احزاب، ۴۱).

خدا کی پناہ میں جانا اور شیطان کے شر سے فرار کرنا اور تقوی کے ساتھ گناہ سے دوری اور پھر خدا پر توکل کرنا باعث بنتا ہے کہ انسان شیطان پر غلبہ حاصل کرے اور انحراف سے بچ جائے:

«إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَانٌ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ: جو ایمان لائے اور خدا پر توکل کرے تو اس پر تسلط نہ پائے گا۔ (نحل، ۹۹).

 

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha