آسمانی آواز کہ تفرقه سے دور رہو

IQNA

قرآن کہتا ہے/ 33

آسمانی آواز کہ تفرقه سے دور رہو

8:08 - November 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3513073
آیت 103 سوره آل عمران، مسلمانوں میں وحدت و یکجہتی کو لازم قرار دیتی ہے.

ایکنا نیوز- رب العزت نے ہمیں دو خاص خصوصیات عطا کی ہے جنکی مدد سے ہم رنگ و نسل کے فرق کے بغیر یکجا ہوسکتے ہیں، ایک انسان ہونا اور دوسرا اسلام کے فالور ہونا.

آج امت مشکلات سے دوچار ہے اور دشمن رنگ و مسلک ک نام پر ہمیں ایکدوسرے سے دور کررہے ہیں۔

ان حالات میں لازم ہے کہ ہم دشمن کے نقشوں اور حربوں کو درک کرتے ہوئے تفرقے سے دور رہیں۔

وحدت کی اس قدر اہمیت ہے کہ قرآن کی 50 آیات میں اس مسئلے پر تاکید کی گیی ہے:

آیت ۱۰۳ سوره آل عمران ان میں سے ایک ہے: «وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِیعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ وَاذْکُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَیْکُمْ إِذْ کُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَیْنَ قُلُوبِکُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَکُنْتُمْ عَلَىٰ شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَکُمْ مِنْهَا ۗ کَذَلِکَ یُبَیِّنُ اللَّهُ لَکُمْ آیَاتِهِ لَعَلَّکُمْ تَهْتَدُونَ؛

ترجمہ: سب خدا کی رسی سے متمسک کرو اور تفرقے میں نہ پڑو، اور خدا کی نعمت کو یاد کرو کہ تم آپس میں دشمن تھے خدا نے تمھارے دلوں کو یکجا کیا اور مہربانی ڈالا تاکہ خدا کے کرم سے ایکدوسرے کے بھائی بنو، تم آگ کے دہانے پر تھے خدا نے نجات دی، خدا اس طرح سے اپنی آیات بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پاسکو».

تفسیر نور میں اس آیت بارے کہا گیا ہے: خدا نے اہل ایمان کو وحدت کی دعوت دی اور تفرقے سے دور رہنے کا حکم دیا اور اسلامی معاشرے کو توحید کے ساتھ اتحاد کی طرف آنا چاہیے۔

اس آیت میں مسلمانوں کے لیے  وحدت کو ایک معجزہ بتایا جاتا ہے جس سے مسلمان جو پہلے ایکدوسرے کے دشمن تھے بھائی بن جاتے ہیں۔

خدا نہ صرف مسلمان بلکہ سب کو حقیقت کی طرف یکجا ہونے کی دعوت دیتا ہے۔

آیت سے واضح ہوتا ہے کہ تفرقے سے دوری تمام انبیاء کی دعوت کا اہم ترین رکن ہے۔

خدا کی رسی کا مختلف معانی بیان ہوا ہے بعض کے مطابق یہ قرآن ہے بعض کے مطابق قرآن و سنّت، ، اطاعت خداوند، توحید خالص، ولایت اهل‏بیت(ع) اور بعض کے مطابق یہ سب خدا کی رسی کا مصداق ہے۔

وحدت کی حفاظت کے لیے مختلف اصول بتائے جاتے ہیں۔

قرآن و سنت کی طرف رجوع کرنا، وحدت اور یکجہتی کی طرف آنا، ایکدوسرے سے گفتگو کرنا اور خدا کے دستور کو سننا اور عمل کرنا۔

قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ جو لوگ ان تمام مقدس مقاصد کے لیے تیار نہیں تو کوشش کرو کہ اہم ترین مقاصد ہی میں تمھارے ساتھ یکجا ہوجائے اور کسی طور انتشار میں نہ پڑو۔

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha